چودہ پونڈ وزنی لابسٹر برمودا کے ساحل پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 25, 2016 | 18:45 شام

برمودا (شفق ڈیسک) سمندری طوفان نکول کے بعد غیرمعمولی طور پر لابسٹر دیکھا گیا جس کا وزن 6 کلوگرام سے بھی زیادہ ہے۔ برمودا کے علاقے میں سمندری طوفان کے بعد ایک مچھیرے نے غیر معمولی جسامت کا لابسٹر پکڑا ہے جس کا وزن 14 پونڈ سے کچھ زیادہ ہے۔ سمندری طوفان نکول کی آمد کے بعد 115 میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلی تھی اور لہروں میں شدید تلاطم پیدا ہوا تھا جس کے بعد سمندر کی گہرائیوں میں پایا جانے والا یہ لابسٹر اوپر آگیا کشتی کے کپتان نے اسے ایک عفریت قرار دیا ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا

کا سب سے بڑا لابسٹر 1977 میں دیکھا گیا تھا جس کا وزن 44 پونڈ تھا تاہم سمندری ماہرین کے کہنے پر لابسٹر کو دوبارہ سمندر میں چھوڑدیا گیا۔