اب گھڑی سے انسان کی بیماریوں کا پتہ چلے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 15:22 شام

 

فلوریڈا (شفق ڈیسک) امریکی ماہرین نے بیماریوں اور جسمانی افعال میں پیچیدگیوں سے متعلق مطلع کرنیوالی گھڑی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ امریکی ماہرین ٹیکنالوجی نے کہا کہ بائیوسینسر کی مدد سے ذیابیطس، دل کی دھڑکن اور بخار کی علامات کا قبل ازوقت پتہ چلانیوالے آلات کی تیاری ممکن ہے اور عنقریب ایسی گھڑیاں اور موبائل فونز ایپلی کیشنز دستیاب ہوں گی جو ذیابیطس، دل کی دھڑکن اور بخار کی علامات کے بارے میں قبل از وقت متعلقہ فرد کو آگاہ کریگی۔ رپورٹ کیمطابق امریکی سٹیڈ فورٹ یو نیورسٹی کے پروفیسر مائیکل سنائیڈر نے کہا کہ سمارٹ واچ میں اگر بائیوسینسر لگا دیئے جائیں تو وہ گھڑی پہننے والے شخص کو جسم کے کام کرنیکے بارے میں متعین دائرہ کار میں رہتے ہوئے جسمانی افعال میں تبدیلیوں کے بارے میں فوری آگاہ کر دے گی۔