ویلنٹائن ڈے : اس گلدستے کی قیمت 14 لاکھ روپے ہے لیکن خصوصیات جان کر آپکا بھی دل کرے گا کہ اسے فوراً خرید لیا جائے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 15, 2017 | 10:24 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) حال ہی میں ایک سرخ گلابوں کا گلدستہ پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت اس قدر زیادہ ہے کہ سن کر کسی کے بھی ہوش اڑجائیں لیکن اسے بنانے والوں کا کہنا ہے اس کی خصوصیات کے مقابلے میں یہ قیمت زیادہ نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پانچ فٹ لمبے ان پھولوں کی قیمت9ہزار پاﺅنڈ (14لاکھ روپے) رکھی گئی ہے۔
ان پھولوں کو سطح سمندر سے 2800میٹر بلندی پرایکوواڈوراور کے گاﺅں مچاچی میں اگایا گیاہے۔ یہ گاﺅں پہای سلسلے اینڈیزکے قریب واقع ہے اور بلندی پرہونے کی وجہ سے پھولوں کی نشوونما بہت سست ہوتی ہے جس کا اثر پھولوں کی لمبائی پر ہوتا ہے اور وہ عام پھولوں کی نسبت زیادہ دراز ہیں۔ان پھولوں کی وجہ سے ایکوواڈور کی معیشت کو کافی مدد مل رہی ہے۔ ان پھولوں کو اگانے والی کمپنی ایرینافلاورز کا کہنا ہے کہ یہ پھول اس ویلنٹائن ڈے پر محبت کا اظہار کا بہترین ذریعہ ہیں۔کمپنی نے اس سپیشل دن پر کچھ پیکج بھی متعارف کروائے ہیں جس میں آپ اپنے محبوب کو ان پھولوں کے ساتھ آئی پیڈ اور مشروبات بھی بھیج سکتے ہیں۔