اڑنے والی کار ایجاد ہو گئی ، پہلی آزمائشی پرواز کب اور کہاں ہو رہی ہے ؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 07:09 صبح

لندن (ویب ڈیسک) بین الاقوامی ادارے ائیر بس نے اس سال کے آخر تک اڑنے والی کار کی آزمائشی پرواز کا اعلان کردیا ہے۔

 اب کاریں صرف روڈ پر نہیں چلیں گی، بلکہ آسمان پر اڑیں گی۔ائیر بس کمپنی اس وقت سنگل پسنجر ٹیکسی کے پراجیکٹ وہانہ پر کام کر رہی ہے، اس فلائنگ کار کی ٹیسٹ ڈرائیو اسی سال کی جائے گی۔کمپنی سی ای او ٹام اینڈرز کا کہنا

ہے کہ فلائنگ کارز وقت اور پیسے کی بچت بھی کریں گی اور ان گاڑیوں کے لیے بڑے بڑے پل بھی نہیں بنانے پڑیں گے، موبائل میں ڈائون لوڈ ایپ کے ذریعے ٹیکسی بک کیجئے اور ٹیکسی حاضر، جو آپ کو اڑاتے ہوئے منزل پر لے جائے گی۔