صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی صورتحال ،تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 04:14 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کے مختلف علاقوں کو ایک مرتبہ پھر شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا  ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےمختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے لاہور سے شیخوپورہ ، پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد اور گوجرہ تک موٹر وے بند رہی ۔ کمال پور انٹرچینچ سے پنڈی بھٹیاں اور گوجرہ سے فیصل آباد سی

کشن بھی متاثر ہوا، اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے پر لاہور سے بہاولپور تک اکثر مقامات پر بھی حد نگاہ صفر ریکارڈ کی گئی۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز اور دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رات کے اوقات میں موٹر وے کے بجائے جی ٹی روڈ میں سفر کو ترجیح دیں۔دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن جزوی طور پرمتاثر ہوا۔