صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اس وقت دھند کی صورتحال کیا ہے؟ اس خبر میں جانیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 05:03 صبح

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھندکے ڈیرے برقرار ہیں جب کہ دھند کے باعث نگاہ کم ہونے سے موٹروے کو بعض مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھند کی وجہ سے مختلف حادثات پیش آئے ہیں جس میں 13 افراد زخمی ہوئے ۔لاہور ایئرپورٹ پرحد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول معطل کردیا گیا ہے جس کے باعث بعض پروازیں منسوخ اور کچھ کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔دھند کی وجہ سے موٹروے کو لاہور سے شیخوپورہ، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک بند کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس نے شہر

یوں کو فوگ لائٹس اور جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ نیشنل ہائی پر بھی دھند کا راج رہا۔ پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال،چیچہ وطنی، حافظ آباد،میاں چنوں،سور کورٹ، ملتان، خانیوال، بہاولپور اور رحیم یار خان میں حدِنگاہ صفر رہی جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا