اس وقت پنجاب کے کونسے شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ؟جانیے اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 09, 2016 | 04:01 صبح
لاہور(ویب ڈیسک)ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، موٹر وے پر شدید دھند چھا گئی۔ حد نگاہ صفر ہو گئی۔ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ اور پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔
جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو سے گوجرانوالہ تک 30 تا 50 میٹرز تک دھند ہے،جبکہ دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ پروازوں کے لئے بند کردیا گیا اور اندرون وبیرون ملک کی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔اس حوالے سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔ خصوصاً رات کے وقت اور دھند کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کیا جائے اور دھند کے دوران موٹروے کے بجائے جی ٹی روڈ پر سفر کیا جائے۔ کسی مشکل صورت حال میں شہری ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔(ش س۔ع)