واللہ خیر الرازقین : غریبوں کے لیے سینڈوچ، گوشت، قیمہ ، اور زردہ پلاؤ بالکل مفت پیش کرنے والا رستوران کھل گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 07:35 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مصرمیں ایک مخیر شہری نے دارالحکومت قاہرہ کے جنوبی علاقے الجیزہ میں قائم اپنے ریستوران سے غریب شہریوں کو روزانہ ایک وقت کا کھانا مفت فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

عرب ٹی وی  کے مطابق قاہرہ کے نواحی علاقے میں قائم ہوٹل شام پانچ سے چھ بجے تک وہاں پرآنے والے غریب شہریوں کو سینڈوچ، جگر کا گوشت، قیمہ اور دیگر کھانے مفت فراہم کرتا ہے۔غریبو

ں کو مفت کھانا فراہم کرنے والے ہوٹل کے مالک محمود حسین کے مطابق  عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ان کے اقدام کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے لوگ اس مقصد کے لیے بڑھ چڑھ کر عطیات بھی دینے لگے ہیں۔انہوں بتایا کہ مصری موسیقارہ شیرین عبدالوھاب نے ایک ملین مصری پاونڈ کے قریب رقم عطیہ کی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 13  ہزار ڈالر کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ صحافی  اور کئی مصری تاجروں کی طرف سے بھی غریبوں کو مفت کھانا فراہم کرنے پرانہیں عطیات دینے کے اعلانات کیے ہیں۔ایک مصری تاجر نے ایک سال تک ہوٹل کے مالک کو غریبوں کومفت کھانا فراہم کرنے میں مالی تعاون جاری رکھنے کی پیش کش کی ہے۔محمود حسن کا کہنا ہے کہ وہ ہوٹل کی ایک دوسری شاخ بھی کھولنا چاہتے ہیں۔ مگر یہ نئی شاخ زیادہ پرھجوم شہرں شبرا، نصر یا الھرم میں کھولی جائے گی اور وہاں بھی وہ غریبوں کو مفت کھانا فراہم کریں گے۔وہ مفت کھانے کا دورانیہ بھی بڑھا کر دو گھنٹے کرنا چاہتے ہیں۔ایک دوسرے سوال کے جوب میں محمود حسن نے کہا کہ ان کے ہوٹل پر کام کرنے والے تمام افراد تنخواہ پر ملازم نہیں بلکہ وہ ہوٹل کے مالک ہیں اور کل آمدن کے تناسب سے انہیں ادائیگی کی جاتی ہے