جعلی دودھ اور مکھن سے ڈیری پراڈکٹس بنابے والا یونٹ پکڑا گیا،پنجاب فوڈاتھارٹی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 03, 2017 | 19:07 شام

 
لاہور( مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر اعلی ٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرعوام کو صحت اورمیعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ اس سلسلے میں ویجیلنس سیل کی نشاندہی پر جعلی دودھ اور مکھن سے ڈیری پراڈکٹس بنابے والا یونٹ پکڑا گیا۔ شاہدرہ کے قریب کالا خطائی روڈ پر کوالٹی ڈیری آئس کریم کے نام سے چلنے والا یونٹ پاوڈر اور
کیمیکل سے دودھ اور مکھن بنا کر آئس کریم تیار کرتا تھا۔ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ فیکٹری می

ں استعمال ہونے والے تمام پاوڈر، کیمیکل اور دیگر اجزاءبھی ایکسپائر پائے گئے۔ ایکسپائر کیمیکل اور پاوڈر سے بنی اشیاءکو غلط لیبل لگا کر ڈیری پراڈکٹس ظاہر کیا جا رہا تھا۔ ایسی اشیاءبچوں اور بڑوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کو شدید متاثر کرتی ہیں۔ فیکٹری کو سیل کرتے ہوئے تمام سٹاک کو ضبط کرلیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر کے تمام اتوار بازاروں کی چیکنگ کی اور ناقص اشیاء بیچنے والوں کووارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام ناقص اشیاءموقع پر تلف کر دیں۔ مجموعی طور پر 320کلو ناقص پھل اور سبزیاں تلف کیں گیئں۔شادمان، سمن آباد، وحدت کالونی، علامہ اقبان ٹاﺅن ، شالیمار ٹاﺅن اور ماڈل ٹاﺅن اتور بازاروں کی چیکنگ کی گئی اور سب سے زیادہ شادمان اتوار بازار میں 235کلو ناقص اشیاءتلف کیں گئیں۔علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر کے تمام اتوار بازاروں کی چیکنگ کی اور ناقص اشیاءبیچنے والوں کووارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام ناقص اشیاءموقع پر تلف کر دیں۔ مجموعی طور پر 320کلو ناقص پھل اور سبزیاں تلف کیں گیئں۔شادمان، سمن آباد، وحدت کالونی، علامہ اقبان ٹاﺅن ، شالیمار ٹاﺅن اور ماڈل ٹاﺅن اتور بازاروں کی چیکنگ کی گئی اور سب سے زیادہ شادمان اتوار بازار میں 235کلو ناقص اشیاءتلف کیں گئیں۔