میچ کے دوران برازیلین فٹبالرایورٹن کی آنکھوں میں آنسو کیوں آگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 20, 2017 | 18:34 شام

بلغراد(مانیٹرنگ ڈیسک):بلغراد میں میچ کے دوران نسلی منافرت کا نشانہ بننے پر برازیلین اسٹار فٹبالرایورٹن لوئیز کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔برازیلین فٹبالر ایورٹن لوئیز ایک میچ میں پارٹیزان بلغراد کی نمائندگی کررہے تھے تاہم انھیں مسلسل مقامی حریف سائیڈ ریڈ کے شائقین کے خراب رویے کا سامنا کرنا پڑا۔مقامی حریف سائیڈ ریڈ کے شائقین انہیں دیکھ کر بندروں کی آوازیں نکال رہے تھے، آخری لمحات میں ایک موقع پر میچ روکنا بھی پڑا جب ان شائقین نے نسلی تحریر کا حامل ایک بینر لہرا دیا۔ نسلی منافرت کرنے پر آسٹر

یلوی شائق پر تین برس کی پابندی لگا دی گئی ہے۔۔۔۔