جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر نواز شریف کا پیغام

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 21, 2017 | 11:13 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پروزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیےدرختوں کی اہمیت سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلے ہی پیرس معاہدے کی توثیق کرچکا ہے۔ موسیماتی تبدیلیاں آئندہ نسلوں پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب کریں گی جن سے نہ نمٹا گیا تو آنےوالی نسلیں خطرےمیں ہوں گی۔ آئندہ نسلوں کے سرسبز مستقبل کے لیے گرین پاکستان پروگرام شروع کیاہے۔انہوں

  نےکہا کہ درخت اور جنگلی حیات مادر وطن کا انتہائی قیمتی سرمایہ ہیں ۔ جس کے بچائو کے لیے جلد ہی کوئی قدم اٹھانا ہو گا۔