قومی خزانے پر ڈاکہ: ڈاکو رانی کے خلاف کاروائی کا آغاز ہو گیا ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 13, 2016 | 05:50 صبح

لندن (ویب ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارد کے خلاف ایک مالیاتی اسکینڈل کے سلسلے میں مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اْن پر الزام ہے کہ جب وہ فرانس کی وزیر خزانہ تھیں تو اْن کی غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں سرکاری رقوم کی خْرد بْرد کا ایک واقعہ ممکن ہوا تھا۔ قصور وار قرار دیے جانے کی صورت میں لاگارد کو جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے اور اْنہیں ایک سال تک کی قید کی بھی سزا ہو سکتی ہے۔ مقدمے کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے 60 سالہ لاگا

رد نے ایک بار پھر اپنے خلاف عائد کردہ الزامات کی صحت سے انکار کیا۔