گلوکار فرحان سعید کی منگنی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 22, 2016 | 18:39 شام
۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گلوکار فرحان سعید نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی منگنی ہونے کا اعلان کیا، تصویر میں نظر آنے والی خاتون کوئی اور نہیں بلکہ معروف پاکستانی اداکارہ ہیں۔تصویر میں دیکھا یا گیا ہے کہ فرحان سعید ’’عروہ حسین‘‘ کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، جبکہ اداکارہ نے ہاتھ میں انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔فرحان سعید نے اس تصویر کے ساتھ اسٹیٹس شیئر کیا ہے کہ ’’اس نے ہاں کردی‘‘۔ گلوکار کے قریبی دوستوں کے مطابق عروہ اور فرحان رواں سال دسمبر میں پاکستان آکر شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیںیاد رہے فرحان سعید اور عروہ کے حوالے سے مختلف باتیں سامنے آتی رہی ہیں۔ دونوں اداکار مختلف تقریبوں میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں تاہم گزشتہ دنوں نجی ایوارڈ تقریب میں دلچسپ واقعے دیکھنے میں آیا کہ جب عروہ سے پسندیدہ اداکار کے بارے میں سوال کیا گیا۔عروہ نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’انہیں علی ظفر پسند ہیں جس پر فرحان سعید بے ساختہ بولے کہ وہ سمجھے اُن کا نام لیا جائے گا، فرحان سعید کا جواب سُن کر عروہ پریشان ہوئیں تاہم اگلے ہی لمحے فرحان نے تسلی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کوئی بات نہیں لڑکی بوائے فرینڈ کا نام لیتے ہوئے اچھی نہیں لگتی‘‘۔خیال رہے دونوں افراد ڈراموں میں ایک ساتھ کام بھی کر رہے ہیں۔