دوستوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں تو۔۔۔۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 15, 2017 | 07:34 صبح
لندن(مانیٹرنگ)ہاورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ایک ریسرچ کے مطابق لوگ پہلے سے سنی ہوئی کہانیوں اور باتوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں،گفتگو تمام انسانوں میں سب سے عام سوشل ایکٹیوٹی ہے،ہر کوئی چاہتا ہے کہ سننے والے اس کی باتیں توجہ سے سنیں اور اس کے لئے وہ نئی سے نئی باتیں دوسروں کے گوش گزار کرنا چاہتے ہیں۔
پروفیسر گلبرٹ کا کہنا ہے کہ لوگ نئی کہانیوں کو اس لئے پسند نہیں کرتے کہ وہ انہیں کنفیوز کرتی ہیں جبکہ گزرے ہوئے واقعات زیادہ اثر رکھتے ہیں کیونکہ لوگ ان چیزوں سے گزر چکے ہوتے ہیں مثال کے طور پر اگر کوئی شخص کسی بہت اچھی پینٹنگ کے بارے میں بات کر رہا ہوتو سننے والوں میں سے اگر کسی نے وہ یینٹنگ نہیں دیکھی تو وہ اس سے متعلق باتیں اسے بور کر دیں گی۔
اس کے برعکس جن چیزوں کو دیکھنے،سننے اور سمجھنے کا تجربہ پہلے سے ہوچکا ہوتا ہے اس کے متعلق گفتگو زیادہ اثر رکھتی ہے۔