فواد خان کی اپنی گڑیا کے ہمراہ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

2017 ,جنوری 16



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کی بیٹی علائنہ کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے فواد خان کی بیگم صدف خان نے بیٹی علائنہ کی والد فواد خان کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک خوبصورت لمحے کی تصویرانسٹاگرام پرشیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتےسوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جب کہ سیاہ اور سفید ایڈٹ کی ہوئی یہ تصویر باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔باپ بیٹی کی تصویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے اور تیزی سے وائرل ہورہی ہے جب کہ دونوں کی تصاویر کو پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت پوری دنیا میں پزیرائی مل رہی ہے جس سے فواد خان کی مقبولیت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔واضح رہے کہ فواد خان اور ان کی اہلیہ کے یہاں گزشتہ برس اکتوبر میں بیٹی نے جنم لیا تھا تاہم انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر کو شیئر نہیں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں