عشق کی سرحدیں نہیں ہوتین...گیل شردھا ٹویٹر دوستی،خوش قسمت کون؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 14, 2016 | 07:57 صبح
ممبئی (ویب ڈیسک)عشق کی سرحدیں نہیں ہوتین اس کا مزید اظہار اس وقت ہوا جب گیل نے شردھا کو جوابی ٹویٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے پرستار نکلے۔ کرس گیل اداکارہ کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سرگرمیوں کو فالو کرتے ہیں۔بالی وڈ لائف کے مطابق شردھا کپور نے داود ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر بننے والی فلم حسینہ کی شوٹنگ کا آغاز کیا۔فلم کی منصوبہ بندی کافی عرصے سے کی جارہی تھی اور سوناکشی سنہا کو مرکزی کردار میں لینے پر غور کیا جارہا تھا تاہم تاریخیں نہ ہونے کے باعث وہ اس کا حصہ نہیں بن سکیں تو فلمسازوں نے شردھا کپور کو کاسٹ کرلیا اور گزشتہ روز ٹوئٹر پر اس کی شوٹنگ کے آغاز پر انہوں نے ایک ٹوئٹ بھی کیا۔تاہم اس وقت سب حیران رہ گئے جب کرس گیل نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شردھا کپور کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اب لوگ ایک دوسرے سے سوالات کررہے ہیں کہ ان میں خوش قسمت کون ہوا؟۔