اگلی بار بھی حکمران ہم ہوں گے: کا نعرہ لگانے والوں نے اقتدار چھوڑ نے پر آمادگی ظاہر کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 06:25 صبح

لندن (ویب ڈیسک) گیمبیا پر طویل عرصہ حکمرانی کرنے والے یحییٰ جامع نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے دست بردار ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ’ضروری نہیں ہے کہ خون کا ایک قطرہ بھی بہے۔

جامع کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب انھوں نے گنی اور موریطانیہ کے صدر سے بات چیت کی۔ تاہم جامع نے یہ نہیں کہا کہ کیا شرائط طے ہوئی ہیں۔

جامع کو دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں شکس

ت ہو گئی تھی، اور ان کے جانشین آداما بارو نے گذشتہ روز سینیگال میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ تاہم جامع نے کہا تھا کہ انتخابات میں بےضابطگیاں ہوئی ہیں اور ان کے نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔بارو نے ملک چھوڑ کر جانے والے ہم وطنوں سے کہا کہ وہ اب ملک واپس جا سکتے ہیں۔کئی مغربی افریقی ملکوں کی فوجیں گیمبیا میں تعینات ہیں۔ ان ملکوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر جامع خود اقتدار سے الگ نہ ہوئے تو انھیں زبردستی معزول کر دیا جائے گا۔انھوں نے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں کہا: 'گیمبیا سے خوف کی حکمرانی ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی ہے۔بارو کئی دن سے پڑوسی ملک سینیگال میں ہیں۔جامع نے تقریر میں کہا: ’میں اپنے ضمیر کے مطابق اس عظیم ملک کی قیادت سے دست بردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اور میں گیمبیا کے تمام شہریوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔جامع 1992 سے اقتدار میں ہیں اور وہ ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ وہ ’اربوں سال تک‘ حکومت کریں گے