نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 18:12 شام

کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک) : نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نےپاکستان کو8 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کےمطابق تفصیلات کےمطابق کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 105 رنز کا ہدف ملا جومیزبان ٹیم نے 31.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔میچ کے چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کی جانب سے اسد شفیق اور سہیل خان نے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی، تاہم سہیل خان 40 رنز بناکر ٹم ساؤتھی کا شکار بن گئے۔اس کے بعد اسد

شفیق 17 رنز اور راحت علی صرف 2 رنز بناکر پولین لوٹ گئے جبکہ یاسر شاہ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ٹیم ساؤتھی اور وینگر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گرینڈ ہوم نے ایک وکٹ حاصل کی۔جیت راول 36 اور کین ولیم سن 61 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور اظہر علی نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر گرینڈ ہوم کے نام رہا جنہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔