ایران کا واحد تالابی غار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 12, 2016 | 20:28 شام

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) : جب بھی ایران کے قدرتی پرکشش مقامات کا ذکر ہوتا ہے تو سب سے پہلے سیاحوں کے ذہن میں ہمدان شہر میں موجود علیصدر غار ضرور آتا ہے، یہ غار ایران کا واحد تالابی غار ہے جو خوبصورتی کے اعبتار سے لاثانی ہے۔خلیجی میڈیا کے مطابق ہمدان شہر میں موجود علیصدر میں ایک ایسا تاریخی غار ہے جس کو دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے، غار میں داخل ہوتے ہی آپ کو مختلف قسم کے سائن بورڈ دکھائی دیں گے جن پر مختلف قسم کے پتھروں کے نام درج کئے گئے ہیں۔

.tv/urdu/wp-content/uploads/sites/11/2016/11/1395081214465772590875010.jpg" style="height:283px; width:400px" />

غار کے اندر سے پتھر کا ایک حصہ نکلا ہوا ہے جسے یہاں کے لوگ ڈریگن کا پنجه کہتے ہیں،

اس غار میں آبشار کی طرح ایک بڑا پتھر موجود ہے جو دور سے نہایت خوبصورت دیکھائی دیتا ہے۔اس غار کا اندرونی حصہ نہایت پر کشش اور جذاب ہے جس کی وجہ سے سالانہ ہزاروں سیاح ھمدان کا رخ کرتے ہیں، اس عجیب و غریب غار کی خوبصورتی دیکھ کر ہر کوئی لطف اندوز ہوتاہے۔

اس بات کا اندازہ آپ غار کی چند تصاویر دیکھ کر کر سکتے ہیں۔