سردیوں کے ساتھ ہی حکومت کا سیاپا شروع،عورتوں،توے،چمٹے،ڈوئیاں اٹھا کر مظاہرے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 19, 2016 | 08:28 صبح

 کئی شہروں میں بڑھتی ہوئی گیس لوڈشیڈنگ کےخلاف خواتین کے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ملتان میں خواتین مظاہرین نے سڑک ٹریفک کیلئے بندکردی، حکومت کیخلاف نعرے بازی کی احتجاجی خواتین نے سڑک پر ہی چولہے رکھ لئے اور روٹیاں پکائیں، خواتین نے گیس کے بل بھی نذر آتش کردیئے۔
مظاہرین کا کہنا تھاکہ ان کی پچھلے ایک سال سے گیس نہیں آرہی، گیس کی لوڈشیڈنگ نے عذاب میں مبتلا کردیا، صبح سویرے گیس نہ ہونے سے بچوں کو بغیر ناشتے کے سکول بھیجنا پڑتا ہے۔انتظامیہ کے ظالمانہ سلوک سے گھریلونظام تباہ ہوکر رہ گیا۔