سردی آئی گیس گئی ، چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 13:57 شام

(شاہد ندیم سپرا): لاہور(مانیٹرنگ)شہر میں دو روز سے گیس کی شدید قلت کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سردی میں اضافے کیساتھ ہی گیس کا پریشر کم کر دیا گیا جس سے خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موسم میں تبدیلی کیساتھ ہی سوئی ناردرن گیس کمپنی کا ڈسٹری بیوشن سسٹم ناکام ہونا شروع ہو گیا، شہر میں ٹائون شپ، گرین ٹائون، اچھرہ، سمن آباد، وحدت کالونی، کینال ویو سوسائٹی، گلبرگ، کینٹ، مکھن پورہ، شاد باغ، میکلورڈ روڈ اور اقبال ٹائون کے علاقوں م

یں گیس نہ ہونے کے برابر ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہم نہیں کی جاتی گیس فراہمی پر وہ رات کو کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس قلت کا ملبہ کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین پر ڈال دیا۔

جنرل مینیجر لاہور ریجن قیصر مسعود کا کہنا ہے کہ شہر کے بعض علاقوں میں سردی بڑھنے سے پریشر کم ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں تاہم گزشتہ سال کی نسبت رواں سال یہ شرح کم ہے۔