گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی،اہم ہدایات جاری کردی گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 05:12 صبح

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت پیٹرولیم کو گیس صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی، وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو جاری منصوبہ جات اور بالخصوص ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں اٹھائے جانیوالے مختلف اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم نواز شریف کو ایل این جی کی درآمد پر پیشرفت اور مختلف شعبوں کو ایندھن کی فراہمی کیلئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو ہدایت کی کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ گیس صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت ملے، انہوں نے توانائی منصوبہ جات کے حوالے سے باہمی رابطہ بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔