گوادر میں کاروبار کے انتہائی آسان مواقع‘حکومت کا شانداراعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 15:30 شام

 

کوئٹہ (مانیٹرنگ رپورٹ)حکومت بلوچستان نے پاکستان بھر کے سرمایہ کاروں کو گوادر میں ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ گوادر انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور 50 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ حکومت بلوچستان نے پاکستان بھر کے سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ لگانے پر ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی ہے جبکہ اس فیصلے کی سمری وفاقی حکومت کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

جی ایم فنانس گوادر انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی وقاص اے لاسی نے

ذرائع کو بتایا کہ بلوچستان حکومت کے اس فیصلے کے نتیجے میں 30 سے 40 کمپنیاں گوادر میں کارخانے لگانے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق، بلوچستان حکومت کے اس فیصلے سے گوادر میں 100 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری آئے گی جس کی بلدولت لگ بھگ 50 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت گوادر انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پاس 3 ہزار ایکٹر زمین موجود ہے۔