اسلام آباد فیشن شو۔ریمپ پر خواجہ سراؤں کا راج

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 18:59 شام

ریمپ پر فیمیل اور میل ماڈلز کو واک کرتے تو سب نے دیکھا ہی ہوگا لیکن اسلام آباد میں ایک ایسا منفرد فیشن شو ہوا جس میں خواجہ سراؤں نے اپنے حسن کے جلوے دکھائے۔اسلام آباد میں ہوا پہلی بار ایسا فیشن شو جس نے شائقین کو محظوظ کردیا، ریمپ پر واک مرد اور خواتین نے نہیں بلکہ کی خواجہ سراؤں نے کی۔شائقین نے شو بڑی دلچسپی سے دیکھا اور خواجہ سرائوں نے بھی خوب داد سمیٹی ، خوبصورت ملبوسات نےگویا ریمپ پر رنگ بکھیر دیے، ماڈلز کا کہنا تھا کہ ہم میں بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔شو کی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ان خواجہ سراؤں کے ساتھ ناروا رویے کے خلاف ایسا شو رکھا ہے تاکہ انہیں آگے آنے کا موقع مل سکے۔فیشن شو میں خواجہ سراؤں کی دل کش واک کے ساتھ ساتھ پشتو گلوکار اور بینڈ نے خوب رنگ جمایا، شو کے اختتام پر ماڈلز نے مختلف گانوں پرڈانس پیش کر کے خوب داد حاصل کی۔