ہم نے راحیل شریف کو کرپشن کیخلاف بات کرنے سے منع کیا تھا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 22, 2017 | 12:29 شام

لاہور(مانیٹرنگ)دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے انکشاف کیا کہ ہم نے راحیل شریف کو کرپشن کیخلاف بات کرنے سے منع کیا تھا۔نجی ٹی وی سماءکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب نے اس بات کا انکشاف کیا کہ”مجھے یاد ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف بہت عرصہ کرپشن کے بارے بات کرتے رہے جس پر ہم نے انہیں اس پر بات کرنے سے منع کیا تھا کیونکہ اس سے سول ملٹری ریلیشن شپ خراب ہورہے تھے اور اس سے بہت برا اثر پڑ رہا تھا“۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کا دفاع کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ موجود ہیں اور ان کا صرف ایک ہی کام ہے کہ آصف زرداری کا دفاع کیا جائے۔یاد رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف اور سابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے یہ بات کی تھی کہ کرپشن ختم ہوگی تو دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ممکن ہوگا۔واضح رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی ہے کہ پاکستان میں جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک دہشتگردوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔