جنرل باجوہ آتے ہی چھا گئے، دشمن کو سخت پیغام
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 26, 2016 | 17:15 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ)پاک فوج کے نامزد سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ پاک فوج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران گفتگو میں پاک فوج کے نامزد سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کو جو چیلنجز درپیش ہیں ہم ان کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔