جنرل راحیل شریف کو اسلامی اتحادی افواج کا سربراہ بنانے کی ایک بار پھر پیشکش,قبول کرنے کا امکان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 03:36 صبح

جدہ (مانیٹرنگ)جنرل راحیل شریف کو اسلامی اتحادی افواج کی سربراہی کی ایک بار پھر پیش کی گئی ہے امکان ظاہر کیا جارہا ہے وہ اس پیشکش کو قبول کر لیں گے ۔اس کا امکان ان کے شاہی پروٹوکول کے ساتھ دورہ سعودی عرب سے مزید بڑھ گیاہے۔سعودی حکومت ان کو پاکستان سے اپنے جہاز میں دورے کے لے گئی،وہ اب بھی سعودی عرب میں ہیں۔گزشتہ روزجنرل راحیل شریف نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے،روضہ رسول پر حاضری دی اور ملکی سلامتی اورخوشحالی کے لئے دعائیں بھی کیں۔ جنرل (ر) راحیل شریف عمرہ بھی ادا کریں گے اس کے علاوہ ان کی سعودی شاہ سلمان اور وزیر دفاع سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔