جنرل راحیل... ریٹائرمنٹ کا حتمی فیصلہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 07, 2016 | 19:17 شام

لاہور(فضل حسین اعوان)جنرل راحیل شریف اپنی ریٹائر منٹ کے فیصلے پر قائم ہیں۔جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے۔ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف اپنا ٹینیور با عزت طریقے سے گزارنا چاہتے ہیں۔انہوں کوئی ایڈونچر کرنا ہوتا تو انکے پاس بہت مواقع اورانکے لئے حالات سازگار تھے۔انہوں نے اپنے کاز کے لئے دن رات ایک کردیا۔ان کی اہلیہ ان کے کاز کے لئے انہی کی طرح کمٹڈ ہیں۔اپنے آفس میں جنرل راحیل عموماً رات گئے تک کام کرتے ہیں۔ان کے آفس میں لیٹ ہونے پر ان کی اہلیہ ان کے لئے کھانا گھر سے لے کے جات
ی ہیں۔وہ ان کے اندر تھکاوٹ کے آثارمحسوس کریںتو ان کی ٹیبل کے دراز سے اے پی ایس کے شہید طالبعلوں کی تصاویر نکال کر سامنے رکھ دیتی ہیں جس سے جنرل کے دہشتگردوں کے خاتمے کے عزم کو ولولہ تازہ ملتا ہے۔انکے قریبی ذرائع کہتے ہیں جنرل راحیل شریف کے جاں نشین انہی کی طرح پاک فوج کی پالیسیوں پر کاربند رہیں گے۔ ان کے ساتھی فوج کی پالیسیوں کو اس طرح لاگو کریں گے کہ کسی کو جنرل راحیل کی کمی محسوس ہوگی نہ جو من مانی کی پلاننگ کئے بیٹھے ہیں ان کے جشن منانے کا عرصہ طویل ہوگا۔کوئی فوج سے کتنے جرنیلوں کو بائی پاس کرکے” اپنے جنرل“ کو آرمی چیف کے عہدے پر لے آئے وہ ہوگا فوج ہی سے۔۔۔نواز شریف اور ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے جرنیل لانے کا خمیازہ بری طرح بھگتا ہے۔میں نواز شریف شکر کریں کہ ان کا بھٹو جیسا المناک انجام نہیںہوا۔اب وہ ”اپنا جرنیل“ لانے کی کوشش نہ کریں،جس کا حق بنتا ہے یا جس کی سفارش جنرل راحیل کریں اس کو آرمی چیف بنا