جنرل راحیل شریف کھلاڑی بھی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 12, 2016 | 14:27 شام

لاہور(مانیٹرنگ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ”دبنگ“ اور کڑک روپ تو آپ نے دیکھا ہی ہے لیکن عسکری میدان میں کامیابیوں کے بعد اب ان کا ایک اور چہرہ بھی سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر آپ کو بے حد حیرت بھی ہو گی اور آپ مسکرا اٹھیں گے اور یہ جان جائیں گے کہ جنرل راحیل شریف سخت مزاج فوجی قائد ہی نہیں ہیں بلکہ ان کے اندر ایک ایسا شخص بھی چھپا ہوا ہے جو عام زندگی سے لطف اندوز ہونا جانتا ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں نو تعمیر بلاک کے دورہ کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیڈیٹس کی تفریح کے لئے بنائے گئے بلاک کا دورہ کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کے اندر چھپا ”کھلاڑی“ بھی باہر آ نکلا اور انہوں نے بھی کچھ دیر کے لئے تفریح کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آرمی چیف نے ”ڈارٹ“ نامی گیم کا انتخاب کیا اور نشانہ لے کر ”ڈارٹ“ کو دیوار پر لگے بورڈ پر پھینک دیا۔ اس منظر کی تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور جنرل راحیل شریف کے لئے نیک پیغامات کے علاوہ مزاح سے بھرپور کمنٹ بھی کر رہے ہیں۔