عاشق رسول آرمی چیف کی حضورﷺ کے قدموں میں حاضری
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 19, 2016 | 18:40 شام
مدینہ منورہ(مانیٹرنگ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول اللہﷺ پر حاضری دی اور ملکی سلامتی و بقاء کے لیے خصوصی دعا کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔ آرمی چیف نے ملکی و سلامتی اور بقاء کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ اک فوج کے سربراہ نے گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی جس میں مختلف امورسمیت خطے میں امن کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔