الوداعی دورہ یا قائم رہنے کا پیغام
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 18, 2016 | 13:18 شام
لاہور (مانیٹرنگ ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اپنے مادر عملی میں اساتذہ اور طلباءسے گفتگو کی ۔انہوں نے یونیورسٹی میں طلباء کو لیکچر بھی دیا۔
آرمی چیف نے طالب عملی کے دور کی یادیں تازہ کرنے کیلئے کالج کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اللہ پر یقین رکھتے ہوئے سخت محنت کرے ۔”پاکستانی قوم بلا شبہ ایک عظیم قوم ہے “۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نےطلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت پر اساتذہ اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یونیورسٹی نےعالمی سطح کےدانشور،فنکار،سائنسدان پیدا کرنے میں مرکزی کردارادا کیا،طلبہ اللہ پر یقین رکھتے ہوئے سخت محنت سےعزت اور وقار کیلیے جدوجہد کریں۔آپریشن ضرب عضب نےامن کی راہ ہموارکی۔نوجوان کریکٹر،ہمت اوراعتمادپرزوردیں۔