جنرل راحیل شریف نے ایسا کردیا جوہر مسلمان کے دل کی خواہش ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 07:43 صبح


مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ رپورٹ )سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں عمرہ ادا کیا اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف خصوصی دعوت پر سعودی عرب ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں بھی کیں۔عمرہ ادائیگی کے دوران سعودی فورسز کے سینئر افسران بھی سابق آرمی چیف کے ہمراہ تھے، سعودی فوج کے اہلکاروں نے جنرل ریٹائرڈ راحیل ش

ریف کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔ سعودی عرب کے دورے کے دوران سابق آرمی چیف کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہے۔خیال رہے کہ جنرل راحیل شریف کا ریٹارئرمنٹ کے بعد پہلا غیرملکی دورہ ہے۔