جنرل راحیل شریف کا جاں نشیں کیا ان کے نقش قدم پر چلے گا، ماضی میں ایسا نہیں ہوا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 24, 2016 | 09:21 صبح

لاہور(خصوصی رپورٹ)جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کے خاتمے اور کراچی میں امن کے قیام کیلئے کوششیں اور اقدامات کئے وہ ان کا ذاتی ایجنڈہ نہیں تھا تاہم وہ اپنی مدت ملازمت کی وجہ سے اس کا حتمی انجام اور اختتام نہیں دیکھ سکے۔ اس حوالے سے انہوں نے ایسے اقدامات بھی کئے جو حکومت کو پسند نہیں تھے خصوصی طور پر کراچی میں متحدہ کے لیڈروں کی گرفتاریاں۔ آنیوالے آرمی چیف سے توقع کی جاتی کہ وہ جنرل راحیل شریف کے کاموں کو جاری رکھے گا کیونکہ اس میں جنرل راحیل کا ذاتی مفاد نہیں تھا۔ ماضی میں ایسا اس لئے عموماً نہی

ں ہوا کہ فوجی سربراہوں کے اپنے ایجنڈے تھے۔ جنرل ضیاءالحق کی پالیسی کو اسلم بیگ نے فالو نہیں کیا، مشرف جو چاہتے تھے جنرل کیانی نے اس سے صریح انکار کیا اور جنرل کیانی کی دہشتگردوں سے مذاکرات کی پالیسی کے برعکس جنرل راحیل نے فیصلہ کیا بلکہ جنرل کیانی کو بعض معاملات میں جوابدہ بھی بنایا۔