الوداع الوداع جنرل راحیل الوداع

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 21, 2016 | 10:11 صبح

راولپنڈی (مانیٹرنگ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف مدت ملازمت ختم ہونے سے چند دنوں قبل الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا۔انہوں نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز لاہور گیریژن سے کیا جہاں انہوں جوانوں اور افسران سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک میں امن اور استحکام لانا آسان ہدف نہیں تھا لیکن مسلح افواج کی قربانیوں او ر قوم کے عزم نے مشکل ٹاسک کو پورا کرنے میں مدد دی ۔انہوں نے ضرب عضب کی کامیابیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔