ہما کس جنرل کے سر بیٹھے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 21, 2016 | 12:04 شام

لاہور(مانیٹرنگ)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کانام سرفہرست ہے۔

بری فوج کی سینیارٹی لسٹ میں اس وقت سب سے اوپر 4 لیفٹیننٹ جنرل ہیں، لسٹ میں کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم دوسرے نمبرپرہیں ۔

کور کمانڈر بہاولپور جاوید اقبال رمدے لسٹ میں تیسرے نمبرپرہیں جبکہ انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل قمرباجوہ کا لسٹ میں چوتھانمبرہے ۔

وزیراعظم کسی بھی تھری اسٹارجنرل کو فورسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے سکتے ہیں۔