پاک فوج کی جانب سے شروع کر دہ کام جاری رہیں گے،جنرل راحیل کی خوش گمانی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 17:30 شام

لاہور(مانیٹرنگ)

 پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ میری کوشش رہی ہے ملک کےلئے جو ممکن ہو کیا جائے، پاک فوج کی جانب سے شروع کر دہ کام جاری رہیں گے۔ یاد رہے جوج نے دہشتگردیکے خلاف اپریشن شروع کررکھا ہے،کراچی میں اپریشن جاری ہے،ڈان لیکس کو فوج نے سیکورٹی بریچ کہا تھا،ماڈل ٹائون کے مقتولوں کی ایف آئی آر درج کرائی ۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا میری کوشش رہی ملک کے لئے جو ممکن ہو کیا جائے اور میری خدمات ملک کے لئے ہمیشہ دستیاب رہیں گی جب کہ جو ک

ام پاک فوج نے شروع کیے ہیں وہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ آرمی چیف نے ریٹائرمنٹ کے بعد میں اپنا باقی وقت شہداءکے لواحقین کے لیے وقف کرنے کا اعلان بھی کیا۔ آرمی چیف راحیل شریف نے بہاولپور ملتان اور اوکاڑہ گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے خصوصی بچوں کے سکول کا افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ قوم اور ملک کے مفاد میں کیا، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کا صفایا ہو جائے گا۔ میرا ایمان ہے کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کرلیاہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے آنے والے دن بہت اچھے ہوں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ وہ قوم کی خدمت کے لئے حاضرہیں۔ دریں اثنا امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔