جرمن پولیس نے دہشتگرد حملے میں پاکستانی ڈرائیور نوید کو کلئر کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 20, 2016 | 17:26 شام
برلن (مانیٹرنگ) جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار 23 سالہ نوید برلن ٹرک حملے کا اصل ملزم نہیں، حملے میں ملوث حملہ آور کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔جرمن نیوز میڈیا اور مقامی اخبار کی جانب سے جاری خبر کے مطابق گرفتار پاکستانی اصل دہشت گرد نہیں، جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار 23 سالہ پاکستانی نوید ٹرک حملے میں ملوث نہیں ہے۔ جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق اصل ملزم تک پہنچنے کیلئے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ دوسری جانب قانون نافذکرنے والے اداروں نے بھی اصل ملزم کی شناخت کے حوالے گریز کیا ہے۔