لڑکی جنسی زیادتی کے بعد قتل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 04, 2016 | 19:51 شام

 

برلن (شفق ڈیسک) جرمنی میں پولیس نے 19سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنیکے شبے میں 17 سالہ افغان لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس افغان لڑکے اور مقتولہ میں پہلے سے کوئی شناسائی تھی یا نہیں۔ پولیس کیمطابق جائے وقوعہ کے قریب نصب کردہ خفیہ کیمروں میں اس افغان مہاجر کو دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے انسانی سر کا ایک بال بھی ملا تھا اور اس بال کے ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہو گیا تھا کہ یہ بال

واقعی اسی لڑکے کا ہے، جو جائے حادثے پر اس طالبہ کے قتل سے کچھ دیر پہلے دیکھا بھی گیا تھا۔ یہ نابالغ افغان پناہ گزین لڑکا 2015ء میں اکیلا ہی جرمنی پہنچا تھا۔