سائیکل پر گھر جانے والےچینی شخص کے ساتھ کہا ہوا۔ جان کر آپ کو بھی دکھ ہو گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 16:41 شام

چین(مانیٹرنگ ڈیسک):چین میں ایک شخص سائیکل پر اپنے گھر کے لیے روانہ ہوا لیکن 30 دن میں پانچ سو کلومیٹر کا سفر طے کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ غلط سمت میں سفر کر رہا ہے۔اس شخص نے نئے چینی سال کے موقع پر سائیکل کے ذریعے اپنے آبائی گھر جانے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ پیسے بچائے جا سکیں۔یہ شخص دسمبر میں چیچیہار شہر سے 17 سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ریژاو کے لیے روانہ ہوا تھا۔لیکن جب اس نے 30 دن میں پانچ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تو اسے وسطیٰ صوبہ انہوئی میں ایک ہائی وے پر پولیس اہلکاروں نے روکا تو اس

وقت انکشاف ہوا کہ وہ غلط سمیت میں سفر کر رہا ہے۔ اور وہ گھر نہیں بلکہ گھر سے دور جا رہا ہے۔جب پولیس کو اس شخص کے بارے میں اصل بات معلوم ہوئی تو پولیس نے اسے گھر جانے کے لیے ٹرین کا ٹکٹ خرید کر دیا۔اخبار پیپلز آن لائن ڈیلی کے مطابق اس شخص کے پاس پیسے کم تھے اور سفر کے دوران انٹرنیٹ کیفیز میں رات بسر کرتا تھا۔اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور اطلاعات کے مطابق وہ راستوں کے تعین کے لیے نصف سائن بورڈ نہیں پڑھ سکتا تھا۔پولیس نے اسے اس وقت روکا جب وہ ایک ہائی وے پر سائیکل چلا رہا تھا جہاں سائیکل کا داخلہ ممنوعہ تھا۔غلطی کا احساس ہونے پر پولیس اہلکاروں اور ٹال سٹیشن پر کام کرنے والے عملے نے رقم کا بندوبست کر کے اسے ٹرین کا ٹکٹ خرید کر دیا تاکہ اپنے گھر جا سکے۔لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ اتنا عرصہ سفر کے بعد بھی وہ اپنی منزل پہ پہنچنے کی بجائے مزید دور ہوتا گیا۔