عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کو ایک سال کی عمر سے ہی ہمیشہ سبز رنگ کے کپڑے کیوں پہنائے جاتے تھے؟ جانیے ایمان تازہ کردینے والی اس رپورٹ میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 07:50 صبح

لاہور(شیر سلطان ملک) غازی علم دین شہید رحمتہ اللہ علیہ  کی عمر ابھی ایک برس تھی کہ ایک روز انکے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی ۔ آپ کی والدہ نے آپ کو گود میں لیے ہوئے ہی جب گھر کا دروازہ کھولا تو باہر ایک فقیر کھڑا تھا ۔ آپ کی والدہ نے فقیر کو کچھ خیرات دے کر دروازہ بند کرنا چاہا  تو فقیر کی نظر ماں کی گود میں موجود بچے پر پڑی ۔ بچے کو دیکھ کر فقیر نے ان کی والدہ سے کہا  یہ بچہ بہت ہی خوش نصیب ہو گا  اور بڑا ہو کر اپنے والدین کا نام روشن کرے گا ۔ آپ کو اللہ نے

اس خوش نصیب بچے کی صورت میں نعمت خاص سے نوازا ہے اس لیے اس کا خیال رکھا کریں اور اسے ہمیشہ سبز رنگ کے کپڑے پہنائے جائیں ۔ یہ کہہ کر فقیر تو دعائیں دیتا ہوا رخصت ہو گیا ۔ مگر غازی علم دین شہید رحمتہ اللہ علیہ  کی والدہ کے دل پر فقیر کی بات نقش ہو گئی کہ بچے کو ہمیشہ سبز کپڑے پہنچائے جائیں ۔ چنانچہ اسکے بعد جب بھی بازار جا کر علم دین شہید رحمتہ اللہ علیہ  کے کپڑے خریدتیں تو وہ ہمیشہ سبز رنگ کے ہوتے ۔  یہی وجہ ہے کہ آپ کے گھر والوں نے غازی علم دین شہید رحمتہ اللہ علیہ  کے سن شعور تک پہنچنے تک آپ کو سبز کپڑے  ہی پہنائے۔