کالاباغ ڈیم نو،نواز،زرداری،عمران ڈارمہ باز ہیں،غنویٰ بھٹو نے شوشلزم کو مسائل کا حل بھی قرار دیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 07, 2017 | 10:50 صبح

لاہور (مانیٹرنگ) پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کی سربراہ غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی بات نہ کی جائے۔پانی کی کمی کا مسئلہ کسی دوسرے طریقے سے حل کیا جائے۔عمران،نواز اور زرداری ڈرامے باز سیاستدان ہیں۔میں الیکشن میں ہارتی نہیں مجھے ہرایا جاتا ہے۔ موجودہ جمہوی حکومت غریب آدمی کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سوشلزم کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔بلاول بھٹو نہیں وہ بلاول زرداری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں ’’سوش

لزم ہماری معیشت ہے‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر مہدی حسن،ابرار اعظم،راشد رحمان،ڈاکٹر لعل خان اور پروفیسر راشد احمد نے بھی خطاب کیا۔غنویٰ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی اب سیاست بند ہونی چاہیے ۔کالا باغ ڈیم کا آتھر امریکہ اور ورلڈ بینک ہیں ۔امریکہ پاکستان ،بھارت اور تھرڈ ورلڈکے نہیں اپنے فائدے کیلئے بات کرے گا۔ سوشلزم کا ذکر صرف پیپلزپارٹی بھٹو شہید گروپ کے منشور میں ہے۔ پی ٹی آئی بھی سوشلزم نہیں صرف سونامی ہے۔ بلاول بھٹو نہیں بلاول زرداری ہیں ۔مجھے اس بچے کے ساتھ ہمدردی ہے لیکن اس کو استعمال کیا جارہا ہے۔فریال تال پور سندھ کی سب سے بڑی کرپٹ ہیں اس نے سندھیوں کا اربوں روپے ہضم کیا ہے۔اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ ہماری کامیابی پر ہر بار ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا پاناما لیکس کا مستقبل کچھ نہیں ہے یہاں ہرکسی سیاستدان کے اکائونٹ ملک سے باہر موجود ہیں۔ ہر کوئی جانتا ہے عمران خان،نواز اور آصف زرداری ڈرامے باز سیاستدان ہیں۔