پی ایس ایل کے نوجوان کھلاڑی کو خوشخبری مل گئی۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 10, 2017 | 19:34 شام

پورٹ آف اسپین(مانیٹرنگ ڈیسک): پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان پاکستانی کھلاڑی شاداب خان کو کیریبئن پریمیئر لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرن باگونائٹ رائیڈرز نے سائن کرلیا۔۔آٹھ سالہ آل راؤنڈر کی خدمات شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز نے 30 ہزار ڈالرز کے عوض حاصل کیں ہے جب خان کی ٹیم ٹرن باگونائٹ رائیڈرز نے سائن کرلکہ آل راؤنڈر سہیل تنویر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، وہ گیانا ایمزون واریئرز کی نمائندگی کرنے کیلیے ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز وصول کریں گے۔

بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کیلیے کھیلنے پرشعیب ملک کو ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر ملیں گے، وہاب ریاض 30 ہزار ڈالرز لے کران کا ساتھ دیں گے اور عمران خان بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں۔آل راؤنڈر عماد وسیم کو جمیکا تلاواز کے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے انہیں 90 ہزار ڈالرز ملیں گے، محمد سمیع 70 ہزار ڈالرز لے کر اسی ٹیم میں شامل ہیں اور کامران اکمل 15 ہزار ڈالرز کے ساتھ سینٹ لوشیا اسٹارز کا حصہ ہوں گے۔ اور انہوں نے اس فیصلہ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔