مختلف جگہوں کی سیر کرنے والی لڑکی نے ایسے شرمناک طریقے سے سفر کیسے کیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 27, 2017 | 20:51 شام

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی ایک بے روزگار لڑکی اب تک 22ممالک کی سیر کر چکی ہے جہاں وہ بہترین ہوٹلوں میں ٹھہرتی ہے اور لگژری زندگی گزارتی ہے۔ اب اس لڑکی نے اپنی اس مفت کی آسائشی زندگی کا شرمناک راز منکشف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 24سالہ لوسیا کابزی سڈنی کی رہائشی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ویب سائٹ کے ذریعے دیگر ممالک کے مردوں سے رابطہ کرتی ہے جو اسے ملنے کے لیے بلاتے ہیں۔ اس کے سفر سے لے کر رہائش اور دیگر تمام اخراجات وہ مرد ادا کرتے ہیں اور یوں وہ مفت میں اس ملک کی سیر کر لی

تی ہے۔رپورٹ کے مطابق لوسیا اب تک دبئی، انڈیا اور مراکش سمیت 22ممالک کی سیر کر چکی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میرے ہر غیرملکی دورے پر اوسطاً 10ہزار ڈالر(تقریباً 10لاکھ روپے) خرچ آتا ہے جو مجھے ساتھ لیجانے یا اپنے پاس بلانے والے مرد ادا کرتے ہیں۔میں بزنس کلاس میں سفر کرتی ہوں اور فائیوسٹار ہوٹلوں میں رہتی ہوں۔ میں آج تک جتنے مردوں کے پاس بھی گئی ہوں انہوں نے مجھے کسی بھی غیر مناسب بات پر مجبور نہیں کیا۔ وہ صرف مجھ سے دوستی کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اورانہیں تفریحی مقامات پر ہمسفر کی ضرورت ہوتی ہے، چنانچہ وہ مجھے ساتھ لیجاتے ہیں۔ مس ٹریول جوائن کرنے سے پہلے میں رقم کے متعلق بہت محتاط تھی لیکن اب رقم کے بغیر ہی لگژری زندگی گزار رہی ہوں۔“اور مجھے اب اس کی عادت ہو چکی ہے۔مختلف لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے ۔۔۔۔۔