بھارتی لڑکی کی اپنے شوہر کا قت؛ کر دیا اور وجہ ایسی بتائی کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 12, 2017 | 21:25 شام

کڈلور(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں نئی نویلی دلہن نے شوہر کو خوبصورت نہ ہونے پر جان سے مار دیا ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں22سالہ دلہن نے سہیلیوں کے طعنوں سے دلبرداشتہ ہو کر شادی کے ایک ہفتہ بعد اپنے شوہر کو قتل کر دیا کیونکہ وہ خوبصورت اور پرکشش نہیں تھا ۔جرم کے بعد لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شادی ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی جس نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کی سہیلیاں طعنے دیتی تھیں کہ اس کا شوہر خوبصورت اور جازب نظر نہیں ہے اور دونوں کا کوئی جوڑ نہیں جس پر خاتون نے شوہر کو رات گئے پتھروں کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیی۔سا د کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد خاتون کو ہی قتل کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد لڑکی نے کسی بھی بات میں جھوٹ بولنے کی زحمت نہیں کی۔۔ اور حقیقت بتا دی۔