جو بھی اس لڑکی کی آواز سنتا ہے اپنے ہواس میں نہیں رہتا۔۔۔انٹر نیٹ پر ہنگامہ برپا کرنے والی لڑکی نے سب کو پریشان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 12, 2017 | 21:35 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی گیت سنتے، کسی اچھی خبر پر یا کسی کے چھونے پر دماغ سے جسم تک ایک جھرجھری سی آتی ہے، بال سرکنڈے ہو جاتے ہیں اور پورا جسم ایک اطمینان و فرحت کے احساس میں ڈوب جاتا ہے۔یہ ایک ایسی کیفیت ہے جو اس شخص کو لفظوں سے سمجھانی مشکل ہے جسے خود اس کا تجربہ نہ ہو چکا ہو۔ اب یہ باقاعدہ ایک فن بن چکی ہے اور اس فن کو ایک  نام دیا گیا ہے۔اس فن کے ماہر مختلف طریقوں سے لوگوں میں وہی جھرجھری پیدا کرکے انہیں راحت کا احساس دلاتے ہیں۔ تاہم ایک لڑکی نے اس فن کے ماہرین کو حیران کر رکھا

کہ کیونکہ یہ کام صرف اپنی مدھر سرگوشیوں سے ہی کر لیتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام گریس ہے جو حادثاتی طور پر ایس مار کی ماہر بن گئی ہے۔ وہ یوٹیوب پر ویڈیو پوسٹ کرتی ہیں جن میں وہ سرگوشیوں میں ہسپانوی شاعری پڑھتی ہے۔ اس دوران وہ مائیکروفونز کی تبدیلی اور لہجے کے تغیر سے کچھ اس طرح کی آواز پیدا کرتی ہے کہ سننے والے کے سر کی جلد میں جھرجھری پیدا ہوتی ہے ، جس کی لہر ان کی گردن کی پچھلے حصے سے ہوتی ہوئی ریڑھ کی ہڈی میں اتر جاتی ہے اور وہ شادمانی محسوس کرنے لگتے ہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی گریس کے یوٹیوب چینل کو اب تک ہزاروں لوگ سبسکرائب کر چکے ہیں۔ اس کی ویڈیوز دیکھنے والے کئی طرح کا ردعمل دیتے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ گریس کوئی شیطانی منتر پڑھتی ہے جو سننے والوں کو شادمان کر دیتے ہیں۔لیکن ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا کہ آخر اس کی آواز سے ایسی حالت کیوں ہوتی ہے۔۔۔۔