گجر دا کھڑاک: لاہور کی لڑکی کو کس طرح دبئی پہنچا دیا گیا اور اس وقت وہ کس حال میں ہے؟ چوکنا کر دینے والی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 28, 2017 | 17:08 شام

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کو دبئی بھجوانے کے خلاف دائر درخواست پر تھانہ اقبال ٹاون کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہورہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شاناں بی بی نے عدالت کو بتایا کہ بابر گجر نامی شخص بیوٹی پارلر میں اس کی بیٹی کومل کو نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی لے گیا۔خاتون نے کہا کہ اس کی بیٹی کا اب اس سے گذشتہ تین ماہ سے کوئی رابطہ نہیں جبکہ بابر گجر پر شبہ ہے کہ اس نے میری بیٹ

ی کو دبئی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر رکھا ہے۔ عدالتی کاروائی کے بعد لڑکی کی والدہ بیٹی کی جدائی میں بین کرتے ہوئے روتے ہوئے غش کھا کر گر گئی۔