انٹرنیٹ پر دوستی اور ملاقات کے کے بعد لڑکے کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 01, 2017 | 21:51 شام

 ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں ایک لڑکی نے انٹرنیٹ پر ملنے والے ایک لڑکے کو ملاقات کے لیے اپنے فلیٹ پر بلایا۔ لڑکا اپنے ایک دوست کو ساتھ لیے جب وہاں پہنچا توایسا واقعہ پیش آ گیا کہ تمام لڑکوں کو کان ہو جائیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 19سالہ نکول کیرنس نامی لڑکی نے 20سالہ ڈیکلن لاسے انٹرنیٹ پر دوستی کی اور اسے ملنے کے لیے اپنے فلیٹ پر آنے کو کہا۔ ڈیکلن نے اپنے 20سالہ دوست کونر میتھر کو بھی ساتھ لیا اور فلیٹ پر پہنچ گیالیکن فلیٹ کے اندر داخل ہوئے تو منظر ہی کچھ اور

تھا۔ وہاں لڑکی کی بجائے ایک شخص چہرے پر ماسک پہنے، ہاتھ میں خنجر لیے ان کا منتظر تھا۔ یہ شخص نکول کا 20سالہ بوائے فرینڈ رچرڈ سن تھا۔دراصل لڑکی نے ڈیکلن کو منصوبہ بندی کے تحت لوٹنے کے لیے پھانسا تھا۔ اندر آتے ہیں رچرڈ نے ان کے سامنے خنجر لہراتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ”تمہارے پاس جو کچھ بھی ہے نکال دو، رقم، مشروبات ، سب کچھ۔“اسی اثناءمیں نکول دیگر تین لڑکیوں کے ساتھ کمرے میں داخل ہوئی۔ ان تمام نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے آتے ہی ڈیکلن اور اس کے دوست پر حملہ کر دیا اور ان کی پٹائی کرنے لگیں۔ بالآخر سب کچھ لوٹنے کے بعد ان دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔ پولیس نے نکول اور اس کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔لیکن جس لڑکے کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے اس کا انٹرنیٹ پر رابطہ کرنے والوں پر سے یقین اٹھ گیا ہے۔