انٹرنیٹ پر خواتین کیا دیکھتی ہیں؟ راز بے نقاب ہوگیا، پہلی مرتبہ تفصیلات جاری کردی گئیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 14, 2017 | 20:35 شام
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) فحش مواد کے بارے میں عمومی تاثر یہی پایا جاتا ہے کہ مرد اس کی جانب زیادہ راغب ہوتے ہیں لیکن ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ بیماری خواتین میں بھی پائی جاتی ہے، تاہم فحش مواد کے بارے خواتین کی دلچسپی مردوں کی نسبت قدرے مختلف نوعیت کی ہوتی ہے۔ فحش فلموں کی ایک بڑی ویب سائٹ کے سروے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کے ہر چار صارفین میں سے ایک، یعنی 25 فیصد، خواتین ہیں۔ خواتین اپنی تنہائی میں فحش مواد کی جانب راغب ہوتی ہیں اور ان کا پسندیدہ مواد مردوں کے پسندیدہ مواد سے قدرے مختلف ہوتا ہے۔ سروے کے مطابق خواتین کی اکثریت ہلکی پھلکی جنسی تفریح، خود لذتی، ہم جنس پرستی اور دو سے زائد افراد کی جنسی سرگرمی پر مشتمل ویڈیوز کی جانب زیادہ مائل ہوتی ہے۔ 16 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ وہ فحش ویڈیوز کے زریعے حقیقی ازدواجی فعل کے بغیر ہی اپنے تخیلات کی تسکین کرلیتی ہیں۔ 34 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ وہ عموماً ایسی ویڈیوز کا انتخاب کرتی ہیں جو ان کی اپنی شخصیت سے مماثلت رکھتی ہوں۔ وہ ان ویڈیوز میں عموماً ایسی خواتین کو دیکھنا چاہتی ہیں جو عمر، وزن اور خدوخال میں ان سے مماثلت رکھتی ہوں۔ 56 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اس قسم کی ویڈیوز دیکھتے ہوئے خود کو اس کا حصہ تصور کرتی ہیں۔گزشتہ سال جنسی تحقیق کے ایک جریدے میں بھی 2000 خواتین کے سروے کے بعد ایک رپورٹ شائع کی گئی۔ اس رپورٹ میں بھی خواتین کی اکثریت نے اظہار رائے کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہلکی پھلکی جنسی تفریح اور متعدد افراد کے تعلق پر مبنی ویڈیوز کو ترجیح دیتی ہیں۔