زندگی کے کس سال میں خواتین سب سے زیادہ پرکشش نظر آتی ہیں؟ جدید تحقیق میں سائنسدانوں کا ایسا انکشاف جس نے بہت سی لڑکیوں کو حیران دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 15, 2017 | 21:24 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین زندگی کے کس سال میں سب سے زیادہ پرکشش نظر آتی ہیں؟ اس سوال کا جواب اب تک معمہ تھا لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا ایسا جواب دے دیا ہے جو بہت سی خواتین کو افسردہ کر دے گا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے میڈیکل گروپ ’باڈی لاجک ایم ڈی‘ کے سائنسدانوں نے اپنے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ ”18سے 21سال کی عمر کی لڑکیاں سب سے زیادہ پرکشش ہوتی ہیں۔ اس کے بعد 20کی دہائی میں ان کی کشش زیادہ ہوتی ہے۔“رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے مختلف عمر کی ماڈلز کی تصاویر لوگ

وں کو دکھا کر ان میں سے پرکشش ترین ماڈل منتخب کرنے کو کہا۔ سب سے زیادہ لوگوں نے 18سے 21سال کی ماڈلز کا انتخاب کیا۔ دوسرے نمبر پر 10میں سے 7لوگوں نے عمر کی 20کی دہائی میں موجود ماڈلز کو پرکشش قرار دیا۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”پرکشش نظرآنے میں عمر انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ سروے میں شامل لوگوں نے واضح طور پرنوجوان لڑکیوں کو سب سے زیادہ پرکشش قرار دیا۔تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ 30کی دہائی کے بعد خواتین کی کشش میں کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے جو بتدریج مزید کم ہوتی جاتی ہے۔“ لیکن ان کی بھی خوبسورتی اتنی جلدی ماند نہیں پڑتی۔۔۔۔۔