ماحولیاتی تباہی سے بچنے کیلئے بھارتی عدالت  کا انوکھا فیصلہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 02, 2017 | 17:55 شام

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترکھنڈ کی اعلی عدالت نے ماحولیاتی تباہی سے بچنے کے لئے ہمالیہ کے گلیشیئرز، جھیلوں اور جنگلات کو ’’قانونی اشخاص‘‘ کا درجہ دے دیا ہے۔ بھارتی عدالت سے اس سے قبل گنگا اور جمنا کو بھی ایسا درجہ دے چکی ہے۔ مذکورہ ’’قانونی اشخاص‘‘ کو نقصان انسانی نقصان سمجھا جائے گا۔ کئی برسوں سے ہمالیہ سے دونوں دریائوں میں پانی کی مقدار کم ہو گئی ہے جس کے باعث عدالت کو فیصلہ کرنا پڑا۔